یوانڈے ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کیمرون کے سرحدی علاقے میں بوکوحرام کے حملے میں 70 شہری اور 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سکوریٹی ذرائع کے مطابق واقعہ فوٹوکول کے علاقے میں پیش آیا اور جھڑپوں میں بوکوحرام کے کئی عسکریت پسند بھی مارے گئے۔ یہ حملہ چاڈ کی افواج کی جانب سے نائیجریا کے علاقے میں بوکوحرام کے خلاف کارروائی کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔