افریقی طلبہ پر زیادتیاں بند کی جائیں

افریقہ میں ہندوستانیوں کو مسائل درپیش ہوں گے
حیدرآباد ۔ یکم ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : افریقی طلبہ نے ہندوستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں افریقی باشندوں پر ظلم و زیادتی روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے ۔ افریقین اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن نے شکایت کی ہے کہ افریقی طلبہ سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے ۔ افریقی طلبہ نے افسوس ظاہر کیا کہ افریقی طلبہ کے خلاف فحاشی اور منشیات کے کاروبار میں ملوث ہونے کے الزامات لگائے جارہے ہیں اور کیس بک کیے جارہے ہیں اگر بعض افراد ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر پکڑے جارہے ہیں تو وہ درحقیقت طالب علم نہیں ہیں اور برسوں سے ہندوستان میں مقیم ہیں ۔ افریقی طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ نا انصافی کے نتیجہ میں ہندوستان اور افریقی ممالک کے مابین تعلقات پر منفی اثرات پڑیں گے اور افریقہ میں ہزاروں کی تعداد میں مقیم ہندوستانیوں کے لیے مسائل درپیش ہوں گے ۔ افریقی طلبہ آل انڈیا تھیماٹک سوشیل فورم کے جلسہ میں اظہار خیال کررہے تھے ۔۔