کوناکری ، یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افریقی جمہوریہ گنی کی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ایبولا وائرس کی وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گنی اور اس کے ہمسایہ ممالک لائبیریا اور سیرالیون میں اس مہلک وباء کے نتیجے میں 80 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ وسطی افریقہ میں ایبولا کے خلاف سرگرم ایک امدادی تنظیم ایم ایس ایف نے کہا ہے کہ افریقہ کو ایسی وباء کا سامنا ہے، جس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی ہے۔ اس ادارے کے مطابق چند ماہ میں ہی کم ازکم چار سو افراد تیزی سے پھیلنے والے اس مہلک وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات نہ کئے گئے تو ناقابل تلافی نقصان ہو سکتا ہے۔