جہادیوں کے خلاف ہندوؤں کو متحد ہو نے کی تلقین
جودھ پور: ہندوستانی جیلوں میں قواعد و ضوابط کے ساتھ کس طرح کھلواڑ کیا جاتا ہے ا سکا اندازہ اس بات سے لگا یا جا سکتا ہے کہ راجسمند میں محمد افروزالاسلام کو بے رحمی سے مارنے اور اس کی نعش کو جلانے کے الزام میں جیل میں بند شمبھو لال کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے ۔جس میں وہ انتہائی اشتعال انگیز بیان دے رہا ہے ۔کہا جا تا ہے کہ یہ ویڈیو جیل میں ریکارڈ کیا ہے ۔
وہ دسمبر کے ماہ سے جیل میں مقید ہے ۔تاحال اس کے دو ویڈیو سامنے آئے ہیں ۔جن میں جہادیوں پر سخت الفاظ کہے ہیں۔ان ویڈیو میں وہ ایک ٹو پا اوڑھے ہوئے ہیں۔اور وہ ایک سیل فون سے اپنا بیان ریکارڈ کر ہا ہے جس میں وہ ہندوؤں سے اپیل کر ہا ہے کہ جہادیوں سکے خلاف متحد ہو جائیں ۔
اور وہ اپنی جان کو خطرہ بتا رہا ہے۔اس نے کہا کہ وہ ہندو عورتوں پرخطرہ برداشت نہیں کر سکتا۔میں نے اپنی زندگی تباہ کر دی ہے ۔ مجھے اس کا کوئی افسوس نہیں ہے۔
اسی دوران ریاستی وزیر گلاب چند نے جیل کے اندر فون کے استعمال کی تفتیش کا حکم دیا۔اس ضمن میں ایک یف آئی آر درج کی گئی۔اور پولیس نے فون کی تلاش شرو ع کر دی ہے۔