لکھنو 24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اغواء کے ایک عجیب و غریب کیس میں جہاں اتر پردیش کے فرخ آباد میں ایک 14 سالہ لڑکے کا اغواء کرنے والے اغواء کار تاوان کے طور پر لڑکے کی بہن کو طلب کیا ہے ۔ 14 سالہ لڑکا فرخ آباد سے 16 جولائی سے لاپتہ تھا ۔ اغواء کار نے اپنا نام راہول بتایا ہے اور لڑکے کا اغواء کرنے کے بعد اس کے والدین سے ربط پیدا کرتے ہوئے لڑکے کو آزاد کرنے کی قیمت لڑکے کی بہن کو طلب کیا ہے جس کے بعد پریشان والدین مٹودروازہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی پولیس کو شبہ ہے کہ راہول ایک ناکام عاشق ہوسکتا ہے لیکن لڑکی کے والدین نے اس بات سے لا علمی ظاہر کی ہے کہ ان کی بیٹی کا کسی کے ساتھ معاشقہ ہوسکتا ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے لیکن مغویہ لڑکے کی سلامتی کو مد نظر رکھتے ہوئے تفصیلات بتانے سے انکار کیا ہے۔