-اع6 اضلاع کیلئے رنگ روڈس کی تعمیر : ڈپٹی چیف منسٹر

حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (این ایس ایس) ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ٹی راجیا نے آج کہا کہ حکومت ریاست میں ترجیحی بنیادوں پر سڑکوں کیلئے فنڈس الاٹ کرے گی۔ کابینی سب کمیٹی جائزہ اجلاس کے بعد یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ 6 رنگ روڈ اضلاع محبوب نگر، نلگنڈہ، ورنگل، کھمم، کریم نگر میں تعمیر کی جائے گی جبکہ متعلقہ عہدیداروں سے اس تعلق سے رپورٹ پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اندرون دو ہفتہ سڑکوں کے کام کا آغاز کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روڈس کی تعمیر کے دوران بین الاقوامی معیار کو ملحوظ رکھا جائے گا۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے مزید بتایا کہ اس تعلق سے اجلاس کا 7 نومبر کو منعقد ہوگا۔