اعلی طبقات کو تحفظات کے فیصلے کا خیر مقدم ‘ڈاکٹر کے لکشمن کا بیان

حیدرآباد 7 جنوری ( پی ٹی آئی ) ملازمتوں اور تعلمی اداروں میں اعلی طبقات کے معاشی پسماندہ افراد کو 10 فیصد تحفظات فراہم کرنے مرکز کے فیصلے کا تلنگانہ بی جے پی نے خیر مقدم کیا ہے ۔ ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ اس فیصلے سے سماجی انصاف کے حصول میں مدد مل سکتی ہے ۔ لکشمن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے اعلی طبقات کے علاوہ آندھرا پردیش میں کاپو ‘ گجرات میں پٹیل اور جاٹ برادری کے افراد میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کرنے میں مدد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی طبقات کے معاشی کمزور طبقات کو 10 فیصد تحفظات فراہم کرتے ہوئے سبھی سے انصاف کیا جاسکتا ہے ۔