اعلی تعلیم کے شعبے میں بھٹکل کانام روشن کرنے والی شخصیت صلاح الدین ایوب سدی باباکا مختصر تعارف

بھٹکل 13/اگست (ایس او نیوز) بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے صلاح الدین ابن ایوب سدی باپا نے فرانس کے مشہور شہر پیرس سے ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کرتے ہوئے قوم و ملت کا نام روشن کردیا ہے۔ موصوف معروف قومی سماجی خدمت گار مرحوم ظفر علی معلم کے نواسے اور مسقط سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر محترمہ وسیمہ ایوب سدی باپا کے فرزند ہیں۔

صلاح الدین نے جولائی 2018 میں انٹرنیشنل ٹریڈمیں ماسٹرآف ایڈمنسٹریشن کا امتحان دیا تھا جس میں انہوں نے نمایاں نمبرات سے کامیابی حاصل کی۔ صلاح الدین نے اپنی ابتدائی تعلیم انڈین اسکول مسقط سے حاصل کی تھی،

انہوں نے ایس ایس ایل سی اور پی یو سی میں نمایاں نمبرات سے کامیابی درج کرنے کے بعد بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ (انجمن انجینرنگ کالج) سے الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکشن میں ڈگری حاصل کی۔

انہوں نے مسقط میں آئی ٹی انفرااسٹرکچر میں دو سال تک اکائونٹ مینجر کی حیثیت سے بھی کام کیا پھرایم بی اے کے لئے انہوں نے پیرس میں داخلہ لیا، جہاں سے اُنہوں نے اب ماسٹر ڈگری حاصل کی ہے۔

فٹ بال کے شوقین صلاح الدین سدی باپا چھٹیوں میں بھٹکل کالج میں منعقدہ سیمینارس میں کئی بار بچوں کو ترغیبی لیکچرس دےچکے ہیں،

وہ دوران تعلیم انجمن انجینرنگ کالج میں کلچرل سکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ صلاح الدین کے والد جناب ایوب سدی باپا بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے سرگرم رکن ہیں اور قومی و ملی کاموں میں ہمیشہ آگے رہتے ہیں،

جبکہ صلاح الدین کے نانا مرحوم ظفر علی معلم قومی تعلیمی ادارہ انجمن حامئی مسلمین بھٹکل میں ایک عرصہ تک اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور وہ اس ادارہ کے جنرل سکریٹری رہ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ صلاح الدین کی والدہ ڈاکٹر وسیمہ گذشتہ 25 سالوں سے مسقط سرکاری اسپتال میں خدمات انجام دے رہی ہیں وہ بچوں کی اسپیشلسٹ ہیں۔ ڈاکٹر وسیمہ بھی ایس ایل سی اور سکینڈ پی یوسی میں ممبئی کالج سے گولڈ میڈل حاصل کرچکی ہیں۔

ڈاکٹر وسیمہ کے ایک اور فرزندفلاح الدین بھٹکل سے بی ای کے بعد اب مسقط میں زیرملازمت ہیں اور شمس الدین بھٹکل انجمن انجینرنگ کالج میں ففتھ سمیسٹر اور دُختر عائشہ مسقط انڈین اسکول میں پی یو سی اول میں زیرتعلیم ہیں۔ بھٹکل مسلم جماعت مسقط کے ایک رکن نے بتایا کہ اپنے والد، والدہ اور نانا کی طرح صلاح الدین بھی قومی اور ملی کاموں میں ہمیشہ متحرک رہا ہے۔اس بنیاد پر قوم و ملت کو ان سے بھی اچھی توقعات اور اُمیدیں وابستہ ہیں