اسلام آباد ۔ 3 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اعلیٰ سطحی فوجی افسروں نے آج ملک کی صیانتی صورتحال پر غور کیا جبکہ ماہانہ کور کمانڈروں کی کانفرنس منعقد ہوئی۔ ایک اجلاس راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرس میں سربراہ فوج جنرل راہی شریف کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اجلاس میں شریک افراد نے داخلی اور خارجی صیانتی صورتحال کا جامع جائزہ لیا اور ماہرین کے مفادات سے متعلق معاملات پر غور کیا گیا۔ نظرثانی کا مرکز توجہ انتہائی مؤثرانداز میں قومی لائحہ عمل پر عمل آوری تھا جو گذشتہ ماہ عسکریت پسندوں کا ملک سے صفایہ کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔