نئی دہلی ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)دو روز قبل کثیر جہتی اجلاس ایک موثر نظام کے قیام کے سلسلے میں جس کا مقصد دہشت گردی کیلئے مالیہ کی فراہمی کا انسداد ہے ، فرانس میں منعقد کیا جارہا ہے۔ اس اجلاس میں شرکت کیلئے امکان ہے کہ ہندوستان بھی اپنا ایک اعلیٰ سطحی وفد روانہ کرے گا۔ ہندوستان امکان ہے کہ زیادہ سخت معیار ، مالیاتی سودے بازی اور مالیہ کی فراہمی دہشت گرد تنظیموں کو روکنے کیلئے تجویز کرے گا۔ کانفرنس کا اہتمام حکومت فرانس نے کیا ہے اور اس میں 70 سے زیادہ ممالک اور 30 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے۔