اعلیٰ تعلیم پر تعاون ، ہند ۔ روس اداروں میں اتفاق

ماسکو ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سرکردہ روسی اور ہندوستانی ادارہ جات بشمول آئی آئی ٹیز نے آج سائنسی تحقیق اور تربیت کے شعبے میں اعلیٰ تعلیمی تعاون کیلئے 11 یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ ان یادداشتوں پر دستخط صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی موجودگی میں ہوئی، جو پانچ روزہ دورۂ روس پر ہیں۔ ان یادداشتوں کا تعلق ریاضی، طبیعیات، کیمیاء اور کمپیوٹر سائنسیس کے شعبوں میں تعاون سے ہے۔ اس معاہدے سے بین الاقوامی سائنسی ٹیموں کے ذریعہ انجام دی جانے والی بنیادی اور کھوج لگانے والی سائنسی تحقیق کیلئے تعاون، ارتباط اور مسابقت یقینی ہوجائے گی۔