اعلیٰ تعلیمی اداروں اور اسکولس کے لیے مائیکرو سافٹ کا ایڈو ۔ کلاؤڈ متعارف

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : انفارمیشن ٹکنالوجی جئینٹ ، مائیکرو سافٹ نے آج ایڈوکلاوڈ کو متعارف کیا ۔ کلاؤڈ کمپیوٹنگ پر مبنی پیشکش ہندوستان میں اسکولوں ، اعلیٰ تعلیمی ادارہ جات میں ڈیجیٹل لرننگ اور ٹیچنگ میں اضافہ کرے گی ۔ آج کے طلبہ ڈیجیٹل نیٹیوز ہیں ۔ مائیکرو سافٹ پر ہم ان کی مدد کریں گے کہ کلاؤڈ کمپیوٹنگ کی مدد سے وہ کوئی ڈیوائس کہیں سے بھی ، کسی وقت بھی کریٹ ، ڈیلیور اور کانٹنٹ کو مینج کرسکیں ۔ اس طرح آسانی اور مستی کے انداز میں لرننگ ہوگی ۔ مائیکرو سافٹ انڈیا کے چیرمین بھاسکر پرامانک نے اس بات کی اطلاع دی ہے ۔ سری چیتنیہ اسکولس ، اے پیان انڈیا نیٹ ورک K-12 ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنس نے آج مائیکرو سافٹ کے ایڈ کلاؤڈ پر مبنی ڈیجیٹل کلاس رومس پلیٹ فارم کو اختیار کیا تاکہ 80 اسکولوں میں اس کے ٹیچرس اور طلبہ اس کا استعمال کریں ۔ سری چیتنیہ کے ٹیچرس اور طلبہ مائیکرو سافٹ کلاوڈ سے کانٹنٹ رسائی کے لیے 14 ہزار ونڈوز ۔ پاورڈ ٹیابلیٹس کا استعمال کریں گے ۔۔