اعظم خان کو پاکستان بھیج دینا چاہئے : آدتیہ ناتھ

لکھنو ۔ 5 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بی جے پی کے یوگی آدتیہ ناتھ ایک بار پھر متنازعہ بیانات دینے کے معاملہ میں الجھ گئے ۔ اس بار انہوں نے یو پی کے ایس پی قائد اعظم خان کو نشانہ بنایا ہے ۔ سماج وادی پارٹی لیڈر کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی ( مودی ) شادی شدہ زندگی پر ہدف تنقید بنانے پر جوابی وار کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ اعظم خان کو پاکستان بھیج دینا چاہئے ۔ یاد رہے کہ اعظم خاں نے کہا تھا کہ مودی کسی کا درد سمجھنے کے اہل نہیں ہیں کیوں کہ ان کا کوئی خاندان نہیں ہے ۔ اعظم خان نے کہا تھا کہ ان کی بیوی اور بچے ہیں لیکن ان کا حکمران ( مودی ) ایک ایسا شخص ہے جو ان خوشیوں سے محروم ہے ۔