رام پور، 3جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے لیڈر محمد اعظم خان کی زبان کاٹنے والے کو پچاس لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کرنے پر وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) لیڈر سمیت دو لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گنج تھانہ میں راجیش اوستھی اور امیت جانی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔