نئی دہلی ۔ 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیرشہری ترقی اعظم خان کوآج اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر سیکوریٹی عہدیداروں نے روک لیا جبکہ وہ لکھنؤ کیلئے فلائیٹ میں سوار ہونے والے تھے کہ ان کے ہینڈ بیاگیج سے 4 کارآمد کارتوس برآمد ہوئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ اعظم خاں کو ایرپورٹ ٹرمنل پر سی آئی ایس ایف سیکوریٹی پرسنل نے روکا جب انہیں اسکیاننگ کے دوران ان کے بیگ میں .32 بور والی چار گولیوں کی موجودگی کا پتہ چلا۔ بعدازاں ان سے عہدیداروں نے ممنوعہ اسلحہ ساتھ رکھنے کے بارے میں پوچھ گچھ کی، جس پر انہوں نے لاعلمی ظاہر کی۔ عہدیداروں کے مطابق اعظم خاں نے اپنا آرمس لائسنس پیش کیا جس کے بعد انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔