اعتدال پسند حریت کے فیس بُک صفحہ کو حذف کردیا گیا

سرینگر۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اعتدال پسند حریت کانفرنس نے آج دعویٰ کیا کہ حکومت نے اس کے فیس بُک پیج کو حذف کردیا ہے۔ حکومت کا یہ اقدام ظالمانہ ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے تاہم کہا ہے کہ وہ حریت کے فیس بُک صفحہ سے واقف نہیں تھے جبکہ سوشیل نیٹ ورک سائیٹ سے ہٹا دیا گیا۔ حریت کے میڈیا شہر شہید الاسلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت جس طریقہ سے سوشیل میڈیا سائیٹس پر پابندیاں عائد کردی ہے۔ وہ ظالمانہ حرکت ہے۔ کشمیر میں اظہار خیال کی آزادی پر شدید دباؤ ہے۔ سوشیل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ سے حریت کے سرکاری پیج کو حذف کرنے کے انداز کو حکومت کا مایوس عمل قرار دیتے ہوئے شہیدالاسلام نے دعویٰ کیا کہ حکومت نے اس گروپ کی پرامن سرگرمیوں پر پہلے ہی نئی پابندیاں لگائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوشیل میڈیا کو ساری دُنیا میں اظہار خیال کی آزادی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔