اطمینان بخش وضاحت کرنے یا استعفیٰ دینے اکبر سے مطالبہ

نئی دہلی۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج کہا کہ مرکزی وزیر ایم جے اکبر کو یا تو الزامات کا اطمینان بخش جواب دینا چاہئے یا اپنے عہدہ سے مستعفی ہوجانا چاہئے۔ ایم جے اکبر وزیر مملکتی برائے اُمور خارجہ ہیں اور ان پر نازیبا سلوک اور جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ سشما سوراج نے ان کے بارے میں سوال کا جواب دینے سے گریز کیا تھا۔

راجستھان میں کانگریس کو دو تہائی اکثریت کا سچن پائیلٹ کا دعویٰ
بیکانیر۔ 10 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کانگریس کے صدر سچن پائیلٹ نے آج دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی آئندہ اسمبلی انتخابات میں راجستھان میں دوتہائی اکثریت حاصل کرے گی۔ یہاں 7 ڈسمبر کو رائے دہی مقرر ہے۔