تھرواننتا پورم۔/21مارچ، (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعلیٰ کیرالا اومین چنڈی نے مرکزی حکومت سے اپیل ہے کہ ہندوستانی مچھیروں کا قتل کرنے والے اطالوی ملاحوں کو اقوام متحدہ کی جانب سے مداخلت کرنے کے باوجود بھی رہا نہ کیا جائے۔ انہوں نے وزیر اعظم منموہن سنگھ سے اپیل کی کہ وہ اطالوی حکومت کے دباؤ میں ہرگز نہ آئیں۔یہ خبریں گشت کررہی ہیں کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر جان ایش ہندوستان کے دورہ کے دوران اطالوی ملاحوں کی رہائی کا معاملہ بھی اٹھائیں گے۔