اطالوی بحریہ نے 2500 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا

روم۔7جون ( سیاست ڈاٹ کام ) اطالوی بحریہ نے 2500 غیرقانونی تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا جو یوروپی ممالک میں پناہ حاصل کرنے کی خواہش میں غیر قانونی اور کمزور کشتیوں پر سمندر عبور کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ترجمان بحریہ نے کہا کہ سمندری ٹرانسپورٹ کمپنی سان جارجیا نے 2500 تارکین وطن کو ڈوبنے سے بچالیا جن میں 214 خواتین اور 157 بچے بھی شامل تھے ۔