اضلاع کی تشکیل جدید، اعلامیہ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے آج 17  نئے اضلاع 15 نئے ریونیو ڈیویژنس اور 46 نئے منڈلس کی تشکیل کیلئے مسودہ اعلامیہ جاری کردیا اور ایک ماہ تک متعلقہ کلکٹرس اور سی سی ایل اے آفسوں پر اعتراضات و رائے پیش کرنے کی عوام سے اپیل کی ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ نظم و نسق کو عوام سے قریب کرنے کیلئے تلنگانہ میں اضلاع کی تعداد میں توسیع کی جارہی ہے ۔ نئے اضلاع کی تشکیل میں کوئی سیاست نہیں ہے ۔ ٹی آر ایس کے منشور میں کئے گئے وعدے کو پورا کیا جارہا ہے ۔ آج سکریٹریٹ میں ڈپٹی چیف منسٹر مسٹر محمد محمود علی نے نئے اضلاع کی تشکیل کیلئے مسودہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تلنگانہ کے اضلاع کی تعداد 27 کرنے کا فیصلہ کیا ۔  ( سلسلہ صفحہ 8پر)