اضلاع میں ایم پی ٹی سیز انتخابات میں تلگو دیشم کی شاندار کامیابی

عوام نے پارٹی سے وابستگی کا ثبوت دیا، آر چندرا شیکھر ریڈی کا بیان
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی (سیاست نیوز) تلگو دیشم پارٹی پولیٹ بیورو رکن و سینئر قائد تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے ریاست تلنگانہ کے تین اضلاع محبوب نگر ، ورنگل اور کھمم میں ایم پی ٹی سیز کیلئے منعقدہ ضمنی انتخاب میں تلگو دیشم پارٹی کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور اس کامیابی کو تلنگانہ عوام کی تلگو دیشم پارٹی سے اپنی گہری وابستگی و قربت سے تعبیر کیا ۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر آر چندر شیکھر ریڈی نے کہاکہ تلگو دیشم پارٹی تلنگانہ عوام میں مقبولیت رکھتی ہے اور آئندہ انتخابات میں تلگو دیشم پارٹی کا ریاست تلنگانہ میں مستقبل انتہائی درخشاں رہے گا اور تلگو دیشم پارٹی کو شاندار کامیابی حاصل ہوگی ۔انہوںنے مزید کہاکہ مذکورہ اضلاع میں ایم پی ٹی سی کی تین نشستوں کیلئے منعقدہ ضمنی انتخاب میں تلگو دیشم پارٹی امیدواروں کی شاندار کامیابی ہی مستقبل میں تلگو دیشم پارٹی کی شاندار کامیابی کی ضمانت ہوگی ۔ انہوں نے تلگو دیشم پارٹی امیدواروں کی شاندار کامیابی پر پارٹی قائدین و کارکنوں کو مبارکباد دی اور کہاکہ تلگو دیشم پارٹی سے بعض قائدین کی اپنے سیاسی مفادات کے حصول کیلئے دیگر پارٹیوں میں شمولیت اختیار کرجانے کے باوجود پارٹی کیڈر جوں کا توں برقرار ہے اور پارٹی کیڈر میں کسی قسم کی مایوسی و غیرہ ہرگز نہیں پائی جاتی