حیدرآباد 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ میں کمی کے اثر سے آندھراپردیش اور تلنگانہ کے اضلاع میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ تلنگانہ کے بعض اضلاع میں آج بھی بارش ریکارڈ کی گئی ۔ حیدرآباد میں بھی بارش کا امکان ہے۔ شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔