اضافی سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ ایکسپریس ٹرینوں میں اضافہ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مئی : ( این ایس ایس ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے مستقل طور پر ایک اضافی سلیپر کلاس کوچ منسلک کرتے ہوئے حسب ذیل ٹرینوں کا اضافہ کرے گا ۔ ٹرین نمبر 17604/17603 کاچی گوڑہ ۔ یشونت پور ۔ کاچی گوڑہ پراشانتی نیلائم ایکسپریس ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ مستقل طور پر 29 مئی سے ایکس کاچی گوڑہ اور 30 مئی سے ایکس یشوت پور اضافہ کی جائے گی ۔ ٹرین نمبر 12792/12791 سکندرآباد ۔ پٹنہ ۔ سکندرآباد سوپر فاسٹ ایکسپریس ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ مستقل طور پر 28 مئی سے ایکس سکندرآباد اور 30 مئی سے ایکس پٹنہ اضافہ کی جائے گی ۔ ٹرین نمبر 12710/12709 سکندرآباد ۔ گڈور ۔ سکندرآباد سمہاپوری ایکسپریس ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ مستقل طور پر 29 مئی سے ایکس سکندرآباد اور 30 مئی سے ایکس گڈور اضافہ کی جائے گی ۔ ٹرین نمبر 17058/17057 سکندرآباد ۔ ممبئی سی ایس ٹی ۔ سکندرآباد دیویواگیری ایکسپریس ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ مستقل طور پر 31 مئی سے ایکس سکندرآباد اور یکم جون سے ایکس ممبئی سی ایس ٹی اضافہ کی جائے گی ۔ ٹرین نمبر 17211/17212 مچھلی پٹنم ۔ یشونت پور ۔ مچھلی پٹنم کنڈاویڑو ایکسپریس ایک سلیپر کلاس کوچ کے ساتھ مستقل طور پر 29 مئی سے ایکس مچھلی پٹنم اور 30 مئی سے ایکس یشونت پور اضافہ کی جائے گی ۔ ان اضافی 10 سلیپر کلاس کوچس میں 720 برتھس فی سرویس شامل ہونگی ۔۔