حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : مکتبتہ المومنات جامعتہ المومنات کے زیر اہتمام اصلاح معاشرہ سے متعلق 4 کتب جامعتہ المومنات کی ایک روزہ طلاق ثلاثہ و اصلاح معاشرہ کانفرنس برائے خواتین 4 فروری اتوار ، اردو مسکن خلوت میں کتب بنام ’امہات المومنین ؓ … تعارف و خدمات ‘ مرتبہ مفتیہ حافظہ رضوانہ بیگم ( زرین ) ’ اسلامی احکامات ‘ مصنف مفتی محمد کاظم حسین نقشبندی ، ’ چمن اسلام کے مہکے پھول ‘ مصنفہ مفتیہ ناظمہ عزیز ۔ ’ اصلاحی مضامین ‘ مرتبہ مفتیہ تہمینہ تحسین کی رسم اجراء عمل میں آئے گی ۔۔