اشوک گہلوٹ بھی سوائن فلو سے متاثر

جئے پور۔یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) راجستھان کے سابق چیف منسٹر اشوک گہلوٹ کے سوائن فلو معائنہ کا نتیجہ مثبت برآمد ہوا ہے ۔ مسٹر گہلوٹ نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ایچ آئی این آئی وائرس ( سوائن فلو) کی تشخیص کیلئے ان کا معائنہ کیا گیا تھا جس کا نتیجہ مثبت نکلا ہے ۔ اس طرح وہ اگگرچہ سوائن فلو سے متاثر ہوئے ہیں لیکن بروقت علاج کے سبب ان کی حالت میں بہتری ہوئی ہے ۔ ان کے پرسنل سکریٹری نے کہا کہ ’’ گہلوٹ گھر پر ہی آرام کررہے ہیں اور دوائیں لے رہے ہیں‘‘ ۔ مسٹر گہلوٹ کانگریس امیدواروں کی مہم میں حصہ لینے کیلئے دہلی گئے ہوئے تھے اور 30جنوری کو واپسی کے بعد انہوں نے کھانسی، بخار اور سردی کی شکایت کی تھی۔