حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) حیدرآباد سٹی پولیس سے وابستہ سینئر انسپکٹر آف پولیس مسٹر کے اشوک چکرورتی کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے انہیں اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس ) مقرر کیا گیا ہے ۔ 1991 ء سب انسپکٹر بیاچ سے تعلق رکھنے والے مسٹر چکرورتی سابق میں انسپکٹر اینٹی کرپشن بیورو ، مادنا پیٹ پنجہ گٹہ ،نامپلی اور کرائم انوسٹی ایشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) نمایاں خدمات انجام دیئے تھے ۔ سابق میں سب انسپکٹر کی حیثیت سے پولیس اسٹیشن چادر گھاٹ ایس آر نگر ، شاہ عنایت گنج مشیرآباد اور بیگم بازار پولیس اسٹیشن میں خدمات انجام دیئے تھے ۔ مسٹر چکرورتی 1992 ء تا 1994 ء تک فرسٹ کلاس جوڈیشیل مجسٹریٹ ستینا پلی کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیئے تھے ۔ حال ہی میں تلنگانہ کے 51 انسپکٹران کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے رتبہ پر ترقی دیتے ہوئے ڈائرکٹر جنرل آف پولیس تلنگانہ نے احکامات جاری کئے تھے اور ان تبادلوں میں مسٹر اشوک چکرورتی کو اسسٹنٹ کمشنر پولیس سی سی ایس مقرر کیا گیا ہے ۔