اشرف غنی کا 27 جون کو دورۂ پاکستان

کابل۔4جون ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر افغانستان اشرف عنی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ موصوف 27جون کوپاکستان کا دورہ کریں گے ۔ اس طرح اب وہ اپنے پڑوسی ملک پاکستان کے ساتھ ناخوشگوار تعلقات کو خوشگوار بناتے ہوئے ایک نئے دور کا آغاز کریں گے ، کیونکہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان عدم اعتمادی عروج پر ہے اور دونوں ممالک اکثر ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے رہتے ہیں ۔ ماہ رمضان المبارک کے اختتام اور عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام کے دوران انہوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ سعودی عرب میں او آئی سی کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے ( اشرف) پاکستان کے دورہ کا فیصلہ کیا ہے اور امید کرتے ہیں کہ یہ دورہ ثمرآور ثابت ہوگا ۔