حیدرآباد ۔ 29 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : اشتہاری فلم سازی پر 10 روزہ ورکشاپ 11 جون سے حیدرآباد میں منعقد ہورہا ہے ۔ معروف میڈیا اشتہاری ادارہ میڈیا ساوتھ ڈاٹ ان کی جانب سے فلم نیوز پورٹل cineturia.com کے اشتراک سے ورکشاپ منعقد کیا جارہا ہے ۔ ورکشاپ میڈیا ساؤتھ کے دفتر سرینگر کالونی بنجارہ ہلز میں منعقد ہوگا ۔ خواہش مندوں کے لیے مفت انٹرنس ٹسٹ 5 جون کو رکھا گیا ہے ۔ قبل از وقت رجسٹریشن ضروری ہے ۔ 7337556141 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔