13 ، 14 اور 15 اگسٹ کو مہورت، شادی خانوں کی کافی مانگ
حیدرآباد 10 اگسٹ (ایجنسیز) آندھراپردیش اور ریاست تلنگانہ میں اس ماہ دو لاکھ شادیاں انجام پائیں گی۔ اس کیلئے اسٹیج تیار ہے۔ 13 ، 14 اور 15 اگسٹ کو شبھ مہورت ہیں۔ اس کے پیش نظر اس طرح کے موقع پر استعمال کئے جانے والے پھولوں، شادی خانوں کے ساتھ شادی کی رسم انجام دینے والے پجاریوں کی بھی مانگ میں کافی اضافہ ہورہا ہے۔ شادیوں کی تقاریب کے لئے کلیانا منڈپمس اور مندروں سے متصل کاٹیجس کہا جاتا ہے کہ بُک ہوچکے ہیں۔ فلاور ٹریڈوں کا کہنا ہے کہ انھیں اس سراوانم کی طرح کبھی اس طرح کے بلک آرڈرس موصول نہیں ہوئے۔ اس موسم بارش میں ناکافی بارش کے باعث پھولوں کی قلت ہوگئی ہے۔ سروانا ماسم میں صرف 12 تا 13 دن ہی شادیوں کیلئے موزوں پائے گئے جیسا کہ پجاریوں نے فیصلہ کیا ہے۔ نامبارک دن جو 27 جولائی سے شروع ہوئے 8 اگسٹ کو ختم ہوگئے اور 21 اگسٹ کے بعد شادیوں کیلئے مناسب ایام نہیں ہیں۔ پجاریوں کے مطابق اما واسیا 25 اگسٹ کو واقع ہورہا ہے۔ اس کے بعد ’بھدرا پدم‘‘ ہوگا۔ اماواسیا سے تین دن قبل شادیاں نہیں کی جاتیں لہذا تین دن میں شادیوں کی انجام دہی کیلئے ہجوم ہے۔