2013 ء کا گذرا سال کرینہ کپور کیلئے کوئی خاص نہیں رہا ہے لیکن اب یہ ایکٹریس ایک بار پھر سے اپنی پوزیشن پر ہے 2014 ء میں کرینہ کے پاس کئی بڑے پراجکٹس تو پہلے سے ہی تھے اب ایک اور بڑا پراجکٹ ان کی جھولی میں آگرا ہے یہ پراجکٹ اجئے دیوگن کے ساتھ روہت شیٹی کی فلم ’’ سنگھم 2 ‘‘ ہے کرینہ کپور پہلے بھی روہت شیٹی کے ساتھ گول مال ریٹرنس اور گول مال 3 میں ، کام کرچکی ہیں اُمیدوں سے بھری کرینہ کہتی ہیں ہماری جوڑی باکس آفس پر ہمیشہ ہی کمال دکھاتی رہی ہے یہاں میرا رول اور بھی دلچسپ ہے سنگھم 2 میں میں ایک مہاراشٹرین لڑکی کا رول کررہی ہوں سنگھم 2 کے علاوہ کرینہ کے پاس فرحان اختر کے ساتھ فلم بامبے سامورائی بھی ہے اس کے علاوہ رتیک روشن کے ساتھ فلم شدھی ہے جسے ان کے اچھے دوست کرن جوہر پروڈیوس کررہے ہیں آگے کیلئے کرینہ کا کہناہے کہ اگر انہیں کوئی رول محض دوستی کی وجہ سے ملیگا تو وہ اُسے قبول نہیں کرینگی کرینہ کپور یہ بھی کہتی ہیں کہ میرے لئے 2014 ء کا سال زبردست رہنے اور اپنے شوہر کے ساتھ وقت گذارنے کا ہے ۔