نئی دہلی ۔ /17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی سوامی اسیمانند اور مکہ مسجد بم دھماکہ مقدمہ کے دیگر چار کلیدی سازشیوں کے باعزت بری ہوجانے پر کرناٹک میں اپنا کلیدی انتخابی موضوع قرار دے گی اور کانگریس پر تنقید کرے گی کہ وہ دہشت گردی کے مقدمات میں ہندو اکثریت کے افراد کو بدنام کرنا چاہتی ہے ۔ بی جے پی کے صدر امیت شاہ کل سے دو روزہ دورہ پر کرناٹک آرہے ہیں ۔