شمس آباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے مواضعات پداگولکنڈہ ، لکشمی تانڈہ ، بہادر گوڑہ ، اور گلدپلی میں ٹی آر ایس پارٹی کے جھنڈا پنڈوگا پروگرام میں پارٹی پرچم لہرایا گیا ۔ اس موقع پر چندرا ریڈی ٹی آر ایس منڈل صدر نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کے دور میں ہر طرف خوشحالی ہے ہر طبقہ کی ترقی کے لیے کام کیئے جارہے ہیں ۔ ریاست کی ترقی کے لیے فلاحی اسکیمات کے ساتھ غرباء کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں ۔ 24 گھنٹے برقی سربراہی چیف منسٹر کے عظیم کارناموں میں سے ایک ہے ۔ تنہا خاتون کو زندگی بسر کرنے کے لیے ماہانہ ایک ہزار روپئے دئیے جارہے ہیں ۔ آسرا پنشن کی رقم میں اضافہ کیا گیا ۔ ڈبل بیڈ روم مکانات کی تعمیر کی جارہی ہے ۔ شادی مبارک ولکشمی کلیانم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے ایک لاکھ روپئے دئیے جارہے ہیں ۔ مشن کاکتیہ مشن بھگیرتا کے علاوہ دیگر پروگرامس کے ذریعہ ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنایا جارہا ہے ۔ اس پروگرام میں موہن راؤ جنرل سکریٹری ، جے سدولو سرپنچ ، سشما ریڈی ایم پی ٹی سی ممبر ، محمد جہانگیر میناریٹی سیل منڈل صدر راجندر ، کے سرینواس ، سرینواس گوڑ ، مہیندر ریڈی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔