اسکول کے سالانہ امتحانات کے شیڈول پر اعتراض

تلنگانہ پرائیوٹ اسکولس فورم کی ذمہ داران سے اپیل
حیدرآباد ۔ 28 ۔ مارچ : ( راست ) : تلنگانہ پرائیوٹ اسکولس فورم اور پرائیوٹ اسکولس فیڈریشن کے مطابق ہر سال سالانہ امتحان وسط اپریل میں منعقد ہوتے آرہے ہیں لیکن امسال یکم اپریل سے ہی امتحان سالانہ منعقد کئے جارہے ہیں ۔ ہماری اپیل ہے کہ امتحانات اکیڈیمی کیلنڈر کی تاریخ پر منعقد کئے جائیں ۔ اس ضمن میں پہلے بھی نمائندگی کی گئی لیکن ارباب مجاز نے توجہ نہیں دی ۔ تعجب کی بات ہے کہ حکومت نے جب یہ فیصلہ لیا کہ یکم اپریل سے امتحانات شروع کئے جائیں تو پرائیوٹ اسکولس کے ذمہ داران کے حقوق اور مسائل کا ذرہ برابر بھی خیال نہیں رکھاگیا ۔ یہ اطلاع 19 مارچ کو دی گئی جب کہ 19 سے 31 مارچ کے دنوں میں تعطیلات کو نکال کر صرف 6 تعلیمی ایام ہی رہ جاتے ہیں ۔ اتنے کم وقفہ میں امتحانات کی تیاری کروانا مشکل ہی نہیں محال ہے ۔ تلنگانہ پرائیوٹ اسکولس فورم کے پریسیڈنٹ محمد اختر شریف اور جنرل سکریٹری سید احمد نے تمام پرائیوٹ اسکولس کے ذمہ داران سے تعاون کی خواہش کی ۔ مزید تفصیلات کے لیے محمد اختر شریف صدر ، سید احمد جنرل سکریٹری سے 9490020202 ۔ 9885586310 پر ربط کریں ۔۔