اسکول / کالج کے طلبہ کیلئے ٹائلنٹ سرچ اسکیم

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ایسے مسلم لڑکے لڑکیاں جنہوں نے اپنے اسکول یا کالج میں امتیازی نشانات سے کامیابی حاصل کی ہو ، ذہین ہوں ان کے لیے جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست کے مشن آئی اے ایس کے لیے رجسٹریشن جاری ہے ۔ فی طالب علم ایک لاکھ سے زائد خرچ پر طلبہ کو تیار کیا جائے گا ۔ ان کے محصلہ نشانات کی بنیاد پر ٹائلنٹ سرچ ٹسٹ رکھا جائے گا ۔ طالب علم اپنی جنرل نالج کو بڑھانے اور اس ٹسٹ میں اچھے مظاہرہ پر انتخاب کیا جائے گا ۔ مارکس میمو / رپورٹ زیراکس مسٹر ایم اے حمید کے پاس دفتر سیاست میں 5 تا 7 بجے داخل کریں ۔۔