جنیوا ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے آج کہا کہ جنگ زدہ شام میں گذشتہ سال اور تعلیمی سال کے دوران خانہ جنگی کی وجہ سے 16 لاکھ افراد باقی ملک سے کٹر علحدہ ہوگئے جبکہ 160 بچے اسکولوں پر حملوں میں ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولس ’’امن کے منطقے‘‘ قرار دیئے گئے ہیں۔ اس کے باوجود اسکولوں پر حملے کئے گئے۔ اقوام متحدہ نے اپیل کی کہ طلبہ کو موت کے خطرہ یا زخمی ہوجانے کے خطرہ سے بے نیاز رکھا جائے تاکہ وہ تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔