پٹنہ ۔ 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل اور ایک اکاونٹنٹ یہاں پانچویں جماعت کی طالبہ کے ریپ پر گرفتار کرلئے گئے۔ پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ متاثرہ طالبہ حاملہ ہوگئی۔ پھول واری شریف پولیس اسٹیشن علاقہ کے پرائیویٹ اسکول کا پرنسپل راج سنگھانیہ چہارشنبہ کو اکاونٹنٹ اشوک کمار کے ساتھ گرفتار کرلیا گیا اور دونوں پر 11 سالہ طالبہ کا جنسی استحصال کرنے کا الزام ہے۔ لڑکی کے والد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرایا تب یہ معاملہ منظرعام پر آیا۔