اسکول میںٹیچر کو ہراسانی،مرد افراد کی مذموم حرکت

بدایوں (یو پی) ، 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایف آئی آر جمعہ کو غیرشناخت شدہ افراد کے خلاف درج رجسٹر کیا گیا کہ وہ مبینہ طور پر داتاگنج علاقہ کے سرکاری اسکول میں گھسے اور ایک خاتون ٹیچر کو ہراساں کیا۔ پولیس نے کہا کہ ٹیچر کی داخل کردہ شکایت کے بموجب لگ بھگ 10-12 مرد افراد جن میں سے بعض نشہ کی حالت میں تھے، پرائمری اسکول میں گھس پڑے اور اُس کے ساتھ بدتمیزی کرنے لگے۔ بعد میں اُس نے کلاس روم کا دروازہ بند کرتے ہوئے خود کو اندرون مقید کرلیا۔ ایڈیشنل ایس پی جتندر کمار سریواستو نے کہا کہ ملزمین نے مبینہ طور پر اسکول رجسٹر پھاڑ ڈالا اور پھر وہاں سے فرار ہوگئے۔ اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔