اسکول فائرنگ میں زخمی ایک اور طالبہ فوت

سیاٹل ۔ 8 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک ہائی اسکول میں ہوئی فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے طلباء میں سے مزید ایک طالب علم آج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ یاد رہے کہ دو ہفتہ قبل ایک کیفٹیریا میں ایک طالب علم کے ذریعہ کی گئی اندھا دھند فائرنگ میں مرنے والوں کی مجموعی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ 15 سالہ اینڈریو فرائبرگ سینٹل کے ہاربرویو میڈیکل سنٹر میں علاج کے دوران جانبر نہ ہوسکا ۔ ہاسپٹل ترجمان نے یہ بات بتائی ۔ مہلوکین کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ 14سالہ زوئے گلاسو 24 اکٹوبر کو ہی ہلاک ہوگیا تھا ۔ 14 سالہ گیاسوریانو 26 اکٹوبر کو پروڈینس ریجنل میڈیکل سنٹر میں دوراج علان فوت ہوگیا جبکہ 14 سالہ شیلی چکل ناسکٹ 31 اکٹوبر اپوریٹ ہاسپٹل میں فوت ہوگئی تھی ۔ دوسری طرف حملہ آور جیلین فرائبرگ جس نے خودکشی کی نیت سے خود کو زخمی کرلیا تھا ، زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ اینڈریو فرائبرگ زخمی ہونے والے طلباء میں آخری تھا جس کا علاج اب تک جاری تھی لیکن وہ بھی فوت ہوگیا۔