اسکول بیگ کاو زن کو کم نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کاروائی کا انتباہ

حیدرآباد، 7اگست (یواین آئی)تلنگانہ کے محکمہ تعلیم نے انتباہ دیاہے کہ اسکول بیگ کے و زن کو کم نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔سرکاری احکام کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولس کے خلاف کاروائی کے لئے محکمہ تعلیم نے 32خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ یہ ٹیمیں 11اگست سے مقامی سطح پر اسکولس کی جانچ کریں گی۔ واضح رہے کہ ایک ماہ قبل محکمہ تعلیم نے احکامات جاری کرتے ہوئے تمام اسکولوں میں سرکاری نصاب کی تعلیم اوربیگ کے وزن کو کم کرنے کی ہدایت دی تھی ۔ احکامات کے مطابق پہلی جماعت کیلئے ایک کلو پانچ سوگرام وزن، جبکہ دوسری تا پانچویں جماعت کیلئے تین کلو، چھٹی تا ساتویں جماعت چار کلو، اور ساتویں تا نویں جماعت چارکلو پانچ سوگرام ، دسویں جماعت کیلئے پانچ کلو کا وزن مقرر کیا ہے ۔ اگر کوئی اسکول اس کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے بند کردیاجائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کو نوٹس بھی جاری کردیئے ہیں۔