اسکول بس نے کمسن طالب علم کو روند ڈالا

حیدرآباد 5 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقہ حیات نگر میں پیش آئے ایک دلخراش واقعہ میں تین سالہ کم عمر طالب علم کو اسکول بس نے روند ڈالا۔ تفصیلات کے بموجب سنکیت گرامر ہائی اسکول واقع کوہیڈہ حیات نگر کے طالب علم رشی تیج آج اسکول سے مکان واپس لوٹ رہا تھا اور بس سے اُتر کر نیچے کھڑا تھا کہ ڈرائیور نے لاپرواہی سے بس چلاتے ہوئے اُسے ٹکر دے دی اور وہ برسر موقع ہلاک ہوگیا۔ پولیس حیات نگر نے بتایا کہ اِس حادثہ کے دوران رشی تیج کے سر پر گہرا زخم آیا، جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ بس میں اسکول کا اسٹاف موجود نہیں تھا اور ڈرائیور نے اُسے ٹکر دے دی۔ پولیس حیات نگر نے اِس سلسلہ میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بس ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے کمسن طالب علم کی نعش کو دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کردیا ۔ بعد ازاں نعش والدین کے حوالے کردیا ۔