اسکول بسوں کے خلاف آر ٹی اے کی کارروائی ، 47 بسیں ضبط

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ کی روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی کی جانب سے مسائی پیٹ ضلع میدک میں پیش آئے ہلاکت خیز اسکولی بس ۔ ٹرین حادثہ کے بعد ، جس میں 19 اسکولی بچوں کی موت ہوگئی ہے ۔ اسکول بسوں کے خلاف کارروائی کو جاری رکھے ہوئے ہے ۔ آر ٹی اے عہدیداروں نے آج 47 بسوں کو ضبط کیا اور اب تک 111 مقدمات درج کئے ہیں اور خاطی ڈرائیورس کے ڈرائیونگ لائسنس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مسٹر ٹی رگھوناتھ ، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر اور سکریٹری روڈ ٹرانسپورٹ اتھاریٹی حیدرآباد نے کہا کہ اسکولی بسوں کو قواعد کی پابندی کرنے کا پابند بنانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔۔