اسکولی نصاب میں گیتا کے ’’اشلوک‘‘ شامل کرنے کی مدافعت

کیتھال (ہریانہ) 29 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کتھر نے آج کہا کہ اسکولی نصاب میں بھگوت گیتا کے ’’اشلوک‘‘شامل کرنے حکومت کا فیصلہ سماج کو سیدھی راہ پر لائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ تہذیب و ثقافت کے بغیر تعلیم کوئی معنی نہیں رکھتی اور یہ مذہبی کتاب سماج کو سیدھا راستہ دکھائے گی ۔