حیدرآباد ۔ 24 ۔ اپریل : (سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے سنٹر فار انگلش لینگویج ٹریننگ نے گرمائی تعطیلات کی مناسبت سے ہائی اسکول کے طلبہ کو یکم تا 30 مئی انگریزی زبان میں خصوصی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ طلبہ کو ہائی اسکول کے دور میں ہی انگریزی زبان پر عبور حاصل ہونا چاہئے ۔ اس سنٹر کے ذریعہ اگرچہ باقی ایام میں دیگر اداروں کے طلبہ اور تاجر برادری کو زبان انگریزی کی تربیت دی جاتی ہے مگر گرمائی تعطیلات میں ہائی اسکولس کے طلبہ کو تربیت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گریٹر حیدرآباد کی حدود میں سرکاری و پرائیوٹ ہائی اسکولس میں زیر تعلیم چھٹویں تا دسویں جماعت کے طلبہ داخلہ لے سکتے ہیں ۔ یہاں تک کہ دسویں جماعت کے امتحان شریک طلباء بھی داخلہ لے سکتے ہیں اور کلاسیس روزانہ صبح 8-15 تا 10-15 بجے منعقد ہوں گی ۔ اور آخر میں طلباء کا امتحان لیا جائے گا جو طلبہ اول ، دوم اور سوم آئیں گے انہیں سونے اور چاندی کے تمغے دئیے جائیں گے اور تمام شریک طلبہ کو سرٹیفیکٹس بھی دئیے جائیں گے ۔ خواہش مند طلبہ 29-4-2019 تک اپنا رجسٹریشن مندرجہ ذیل فون نمبرات 7416575575 ۔ 9652856107 پر ربط کریں ۔۔