حیدرآباد ۔ 14 فبروری (سیاست نیوز) دونوں شہروں حیدرآباد ؍ سکندرآباد کے ہائی اسکول لڑکے ؍ لڑکیوں کیلئے جنرل نالج کا ’’لاسالمسا کوئز‘‘ آج اتوار 15 فبروری کو صبح 9.30 تا 12.30 بجے تلگو یونیورسٹی آڈیٹوریم متصل پبلک گارڈن روبرو حج ہاؤز نامپلی پر مقرر ہے۔ لڑکے ؍ لڑکیوں کیلئے کوئز الگ الگ رہے گا۔ شرکت بالکل مفت ہے اور نیلگری ٹی ایمپوریم (لاسا چائے لمسا چائے) اس کو اسپانسر کرتا ہے اور درویش غیاث الدین کی زیرنگرانی یہ 28 واں سالانہ پروگرام ہے جو 27 سال سے پابندی کے ساتھ ہر سال منعقد ہوتا ہے۔ کنوینر ایم اے حمید کے بموجب ہر شریک طالب علم کو سرٹیفکیٹ اور ٹی پاکٹ دیئے جاتے ہیں۔ پہلے پریلمنری راؤنڈ پھر فائنل کوئز کیلئے انتخاب کیا جائے گا۔ کوئز ماسٹر پروفیسر نریندر ناتھ ہیں۔ طلبہ وقت پر شریک ہو‘‘۔