اسکولی طلبا نے بحری مشقوں کا مشاہدہ کیا

وشاکھاپٹنم 28 نومبر ( پی ٹی آئی ) بحریہ ہفتے اور مجوزہ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کی تیاریوں کے آغاز کے حصے کے طور پر تقریبا 1,200 اسکولی طلبا نے آْ آئی این ایس رن وجئے ‘ آئی این ایس ایراوت اور آئی این ایس سمیدھیا میں بحری مشقوں کا مشاہدہ کیا ۔ یہ طلبا ملک بھر کے مختلف حصوں سے آئے تھے ۔ یہ پروگرام مشرقی بحران کمان کے ڈے اٹ سی پروگرام کے تحت منعقد کیا گیا ۔ بین الاقوامی فلیٹ ریویو کا ماہ فبروری میں انعقاد عمل میں آنے والا ہے ۔