اسکولی طلباء کا مفت آئی اسکریننگ ٹسٹ

شمس آباد ۔ 28 فروری (سیاست نیوز) اے آر کے فاونڈیشن ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے فالکن مشن ہائی اسکول، رائل ووکیشنل جونیر کالج، فرحت ہائی اسکول، نیو ویژن اسکول، اسکالر ٹکنو اسکول اور انڈین اسٹار اسکول کے تقریباً ایک ہزار طلباء کا مفت آئی اسکریننگ کیمپ منعقد کرتے ہوئے معائنہ کیا۔ محمد علی خان فاؤنڈیشن صدر نے بتایا کہ اسکولی طلباء کی کثیر تعداد کو بینائی کا مسئلہ ہے۔ وٹامن کی کمی اور خاص کر ٹی وی اور موبائیل کے زیادہ استعمال سے بینائی پر اثر ہورہا ہے۔ اولیائے طلباء کو وٹامن والی غذا فراہم کرنا چاہئے اور موبائیل فونس کا استعمال مکمل بند کرنا ہوگا ورنہ ان کی آنکھ پر اثر ہوکر تمام بینائی ختم ہوسکتی ہے۔ آئندہ بھی مفت اسکریننگ کیمپ منعقدکئے جائیں گے۔ اس موقع پر احمد علی خان جنرل سکریٹری، سی روی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔