اسکولی طالبہ کا اغواء اور عصمت ریزی کرنے والا گرفتار

تھانے ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تھانے کے بھیونڈی تعلقہ میں پولیس نے ایک 29 سالہ شخص کو اسکول جانے والی ایک لڑکی کا اغواء اور جنسی زیادتی کرنے کی پاداش میں گرفتار کرلیا ۔ دریں اثناء بھیونڈی تعلقہ پولیس اسٹیشن کے انچارج ای این طارق نے بتایا کہ لڑکی ایک آٹو رکشا کے ذریعہ ایک اردو میڈیم اسکول جایا کرتی تھی ۔ 11 اکٹوبر کو ملزم امتیاز مومن نے لڑکی کا آٹو رکشا سے اغواء کرلیا ۔ آٹو رکشا جب بھیونڈی اور پڈگا پٹرول پمپ علاقہ کے درمیان پہنچا تو وہ لڑکی کے ساتھ رواں آٹو رکشا سے کود پڑا اس کے بعد وہ لڑکی کو ایک ویران مقام لے گیا جہاں اس نے لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔لڑکی کے رونے اور چیخنے چلانے پر اس نے لڑکی کو اجیت پاڑہ نامی مقام پر چھوڑ دیا ۔