اسکولوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے چیف منسٹر سے پر زور اپیل

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ ) : ایم وینکٹ رنگیا فاونڈیشن کے کنوینر آر وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے اسکولوں میں تعلیم کے ناقص معیار کی طرف توجہ دلائی اور سرکاری اور خانگی تمام اسکولوں میں معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں معیاری تعلیم کے لیے محکمہ تعلیمات کے عہدیداروں کو جوابدہ بنایا جائے ۔ انہوں نے وزارت انسانی وسائل ترقی کی جانب سے منعقدہ اسٹیڈی اینول اسٹاٹس آف ایجوکیشن رپورٹ (ASER) 2018 کا حوالہ دیا جس میں اسکولوں میں ناقص معیار تعلیم کی بات کہی گئی ہے ۔۔