حیدرآباد 8 اکٹوبر ( این ایس ایس ) تلنگانہ بھر میں اسکولس اور ڈگری کالجس کو سارے تلنگانہ میں منگل سے 10 دن کیلئے دسہرہ کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تلنگانہ اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور کالج ایجوکیشن محکمہ نے 9 اکٹوبر تا 18 اکٹوبر تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔جونئیر کالجس 19 اکٹوبر سے شروع ہونگے ۔ تمام خانگی و غیر امدادی جونئیر کالجس کے ذمہ داران کوانتباہ دیا گیا ہے کہ وہ اس دوران کلاسیس نہ چلائیں بصورت دیگر کارروائی کی جائیگی ۔