اسکولس میں جامرس کی تنصیب کا منصوبہ نہیں

نئی دہلی۔3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسکول کے احاطہ میں بچوں کو مخرب اخلاق سائٹس سے روکنے کے لیے جامرس نصب کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے۔ منسٹر آف اسٹیٹ فروغ انسانی وسائل اوپیندر کوشواہا نے راجیہ سبھا کو تحریری جواب میں بتایا کہ حکومت نے خانگی اور سرکاری اسکولس کو یہ ہدایت نہیں دی کہ بڑھتے جنسی جرائم اور طلبہ کی جانب سے مخرب اخلاق سائٹس دیکھنے کی بنا جامرس نصب کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناقابل عمل ہوگا کیوں کہ جامرس کی تنصیب کے نتیجہ میں انٹرنٹ تک رسائی مسدود ہوجائے گی اور طلبہ کمپیوٹرس کا استعمال نہیں کرسکیں گے۔ اس کے برعکس اسکول بسوں میں ایسا کیا جاسکتا ہے۔